Surprising change in the Price of Dollar and Gold, People are happy
21 دسمبر 2020 (19:06) 2020-12-21

کراچی:مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید50روپے کے اضافے سے ایک لاکھ12ہزار500روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت6ڈالرکی کمی سے 1875ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ 12ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 96ہزار451روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کے اضافے سے1290 روپے ہوگئی۔

 انٹر بینک میں ڈالر55پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں30پیسے بڑھ گیا

کراچی:مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیااور انٹر بینک میں ڈالر55پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں30پیسے بڑھ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید55پیسے کے اضافے سے160.13روپے سے بڑھ کر160.68روپے اور قیمت فروخت160.19روپے سے بڑھ کر160.71روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے160.10روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سے160.40روپے سے بڑھ کر160.80روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے194.50روپے سے گھٹ کر193روپے اور قیمت فروخت196روپے سے گھٹ کر194.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید2.50روپے کی کمی سے214.50روپے سے گھٹ کر211روپے اور قیمت فروخت3.20روپے کی کمی سے 216.20روپے سے گھٹ کر213روپے ہوگئی ۔

بشکریہ۔۔۔نیوز ایجنسی این این آئی


ای پیپر