PCB,decided,prescription,better,performance,wife,tours abroad
21 دسمبر 2020 (18:04) 2020-12-21

لاہور :پی سی بی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے عمدہ کارکردگی لینے کیلئے ایک نسخہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب کھلاڑیوں کی بیگمات بیرون ملک دوروں کے دوران ان کے ساتھ رہا کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے دوران کھلاڑیوں پر سے کارکردگی کا دبائو ہٹانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک نیا طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب کرکٹرز کے بیرون ملک دوروں کے دوران ان کی بیگمات بھی ساتھ ہوا کریں گے اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کو ذہی سکون فراہم کرنا ہو گا۔

پی سی بی نے اس سلسلہ میں نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں تک یہ خوشخبری سنا  دی ہے جبکہ یہ سہولت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کے دوران بھی حاصل ہو گی۔ اس سلسلہ میں دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ بھی بات چیت کی جائیگی۔

پی سی بی ذرائع  کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں قرنطینہ میں رہنے کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں اور ان کو سکون دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ ان کی بیگمات کو بھی ان کے ساتھ رہنے کی اجازت دیدی جائے۔ یاد رہےکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آنے والے سال میں زمبابوے ٗ جنوبی افریقہ ٗ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کرے گی۔


ای پیپر