Strong rhetoric, success, movements, Shafqat Mahmood, Federal Education Minister
21 دسمبر 2020 (15:17) 2020-12-21

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ قوموں کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہتا ہے ، اصل جنگ بیانیہ کی ہوتی ہے ، دشمن نے ہمیشہ کوشش کی وہ اپنا بیانیہ پاکستان پر مسلط کرے۔

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کا بیانیہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکوں کی کامیابی میں بیانیہ کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پر مختلف چیلنج آئے اور تمام میں بیانیے کی ہی جنگ تھی ، دہشت گردی کے چیلنجز کے پیچھے بھی ایک بیانیہ ہے جس کا پاکستان نے مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم بن کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے ، ہمیں اپنے بیانیے پر سوچنا چاہیے تاکہ قوم کا نظریہ بالکل شفاف ہو ، وزیراعظم کی طرف سے یقین دلاتا ہوں پاکستان درست سمت میں چل رہا ہے۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم لانے کیلئے کوشاں ہیں، یکساں تعلیمی نظام قوم کو یکجا کرکے ترقی کی راہ پر لگائے گا، مختلف نصابوں کے باعث قوم کی ایک سوچ نہیں بن سکتی تھی۔

ماضی میں قوم مختلف نصابوں میں بکھری ہوئی تھی ، پاکستان کو کافی چیلنجز تھے لیکن اب بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔


ای پیپر