Sheikh Rashid, brother, video, leak, personal matter, Hareem Shah
21 دسمبر 2020 (14:24) 2020-12-21

کراچی: مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو اب شادی کر لینی چاہیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں جو ویڈیو لیک ہوئی وہ پرسنل میٹر ہے ، پردہ ڈالنا چاہیے۔

ٹک ٹاک سٹار نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی منسٹرز کے وعدوں پر اعتبار نہیں کیا میں وزیراعظم عمران خان کی بھی فین ہوں لیکن انہوں نے روزگار اور گھر دینے کی بات کی تھی جو وہ پوری نہیں کر سکے۔

حریم شاہ نے عمران خان سے کہا کہ جو وعدے آپ نے قوم سے کیے ہیں اب اُن کو پورا کریں۔

دوسری جانب بلین ٹری منصوبے کے بعد وزیراعظم عمران خان آج بلین ٹری سونامی شہد منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ بلین ٹری سونامی شہد کی تقریب آج شام چار بجے ہو گی، پاکستان کے 10 لاکھ ہیکٹر جنگلات میں 7 اقسام کے شہد کی پیداوار ہوگی، منصوبے کے تحت ملک بھر میں 12 ہزار میٹرک ٹن شہد کی پیداوار ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے نیشنل بینک 9 ارب روپے کی رقم قرض کے لئے مختص کرے گا ، شہد کی پیداوار کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت سود سے پاک قرض ملے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزیر فواد چودھری گورنر خیبر پختونخوا اور متعدد سرکاری افسران شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ یہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مشترکہ منصوبہ ہوگا۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک بھر میں شہد کی لیبارٹریز قائم کرے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بلین سونامی ٹری کے حوالے سے حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے، کیونکہ عدالت کو شک ہے کہ حکومت بلین سونامی ٹری کا منصوبہ ایمانداری سے پورا نہیں کر رہی۔


ای پیپر