ماہرہ خان کو سالگرہ پر مبارک باد کے پیغامات 
21 دسمبر 2020 (12:07) 2020-12-21

اسلام آباد:  پاکستان کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان  36 برس کی ہوگئی ہیں ، اداکارہ رواں سال سالگرہ قرنطینہ میں منائیں گی۔وہ 21 دسمبر 1984 میں پیدا ہوئیں تھیں ۔ 

ہمسفر ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، جنہوں نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے ۔ 

ماہرہ خان نے اپنے شوبز کرئیر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم بول سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ، جس میں ماہرہ خان ے معاون اداکارہ کا کردار ادا کیا تھا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے 2011 میں اپنے پہلے ڈرامے نیت میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن شہرت کی عروج ڈرامہ سیریل ہمسفر سے حاصل کیا ، جس میں انہوں نے خرد کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ 

وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہیں ،، 2017 میں ان کی بالی ووڈ فلم رئیس ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ  شاہ رخ خان کے  ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

یہ فلم ڈھیروں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے سو کروڑ کلب کا حصہ بنی ہیں ۔  ماہرہ خان نے اپنی بہترین کارکردگی سے متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں لکس سٹائل ایوارڈ پاکستان میڈٰیا ایوارڈ ،اور کئی ایوارڈ حاصل کیے ہیں ۔ 


ای پیپر