Apple, ban, manufacture, products, India
21 دسمبر 2020 (11:22) 2020-12-21

نیو دہلی: مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی میں تاخیر سامنے آنے کے بعد ایپل نے بھارت میں اپنی مصنوعات کی تیاری پر پابندی عائد کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے وسٹرون کمپنی کے مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا تھا جس میں فیکٹری کی املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا، معاملے کی تحقیقات کی گئی تو کمپنی کی جانب سے مزدوروں کو تنخواہوں اور اجرتوں کی ادائیگی میں بے قاعدگی اور تاخیر کے شواہد ملے۔

حکومتی رپورٹ آنے کے بعد ایپل نے بھی وسٹرون کمپنی کے معاملے پر تحقیقات کے لیے اپنی ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ ایپل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک شکایات کا ازالہ نہیں ہوتا وسٹرون کمپنی سے مصنوعات تیار نہیں کرائی جائیں گی۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارلحکومت نرساپور میں واقع وسٹرون کارپوریشن میں مزدوروں کو اکتوبر اور نومبر کی تنخواہوں اور اجرت کی ادائیگی میں تاخیر کرنے کے بعد کمپنی پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

گزشتہ ہفتے وسٹرون کمپنی میں مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پرُ تشدد احتجاج کیا تھا جس میں فیکٹری کی کئی املاک کو نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ جلاؤ گھیراؤ پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس کی نفری طلب کرنا پڑی تھی جب کہ کمپنی نے مزدوروں کے احتجاج سے اربوں روپے کے نقصانات کا دعوی بھی کیا۔

بعدازاں معاملے کی تحقیقات کے لیے کرناٹک کی ریاستی حکومت نے ایک رپورٹ تیار کی جس کے مطابق وسٹرون کمپنی کی جانب سے مزدوروں کی تنخواہوں اور اجرتوں کی ادائیگی میں بے قاعدی اور تاخیر کے ثبوت ملے۔

ایپل جیسی بڑی کمپنی کی جانب سے بھارت میں اپنی مصنوعات کی تیاری کو اس بڑے پیمانے پر روکنے کو مشکلات میں گھری معیشت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔


ای پیپر