New virus, UK, British flights, Europe, WHO
21 دسمبر 2020 (10:12) 2020-12-21

لندن: عالمی وبا کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، ایسے میں برطانیہ میں نئے وائرس کے دریافت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے نئے وائرس کی دریافت کے بعد یورپ میں خوف کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ جس کے بعد یورپی ممالک نے برطانوی پروازوں کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ ہالینڈ ، بیلجیئم اور اٹلی نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تمام پروازوں پر پابندی عارضی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کی نئی قسم دریافت ہونے پر کئی دیگر یورپی ملک بھی پریشان ہیں اور انہیں خطرہ ہے کہ نیا وائرس مزید افراد کو موت کے منہ میں دھکیل سکتا ہے۔


ای پیپر