Molana Tariq Jameel, dangerous pandemic, second wave, Pakistan
21 دسمبر 2020 (09:26) 2020-12-21

لاہور: پاکستان کے نامور عالمی دین مولانا طارق جمیل خطرناک وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو وہ نیگیٹو آگیا ، مذہبی سکالر کی جانب سے اس بات کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا گیا، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ ٹویٹر اکاؤنٹ مولانا طارق جمیل کا ہی ہے۔

خیال رہے کہ اپنی ٹویٹ میں مولانا طارق جمیل نے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کی کہ تمام انسانوں کو اس خطرناک مرض سے محفوظ رکھے۔ مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ اگرچہ اُن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے لیکن وہ پھر بھی کمزوری محسوس کر رہے ہیں۔ اس لیے انہوں نے عوام سے جلد صحتیابی کی اپیل بھی کی۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل مولانا طارق جمیل عالمی وبا میں مبتلا ہوئے تو انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ وبا کے پیش نظر اُن کا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آگیا۔

خیال رہے کہ مولانا صاحب 14 دسمبر کو وبائی مرض میں مبتلا ہوئے تھے اور ان میں وبا کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔

اس موقع پر بھی ان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے بتایا کہ میری کچھ دنوں سے طبعیت ٹھیک نہیں تھی ، فیملی کے مشورے پر وبا کا ٹیسٹ کرایا تو مرض کی تشخیص ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے مجھے ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا جس پر میں نے فوری عمل کیا اور اپنا علاج کرانا شروع کیا، انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلہ کرنے کی وجہ سے میں آج ٹھیک ہو گیا ہوں۔


ای پیپر