Second wave, pandemic, NCOC, WHO, Pakistan
21 دسمبر 2020 (08:37) 2020-12-21

لاہور : عالمی وبا کی دوسری لہر میں اموات میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ، مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 392 ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 792 نئے کیسز رہورٹ ہوئے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 772 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں 4 لاکھ 58 ہزار 968 افراد عالمی وبا سے متاثر ہوئے ، 4 لاکھ 9 ہزار 85 مریض مہلک وبا کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئے ہیں۔

ادھر پاکستان کے نامور عالمی دین مولانا طارق جمیل خطرناک وبا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے اس بات کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکے ہے کہ یہ ٹویٹر اکاؤنٹ مولانا طارق جمیل کا ہی ہے۔

دوسری جانب عالمی وبا کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد بیلجیئم اور ہالینڈ نے برطانوی ہوائی جہازوں کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ سے ہالینڈ آنے والے مسافروں پر یہ پابندی یکم جنوری تک نافذ کی گئی ہے۔ بیلجیئم نے یہ پابندی 24 گھنٹوں کے لیے نافذ کی ہے، جبکہ اٹلی نے بھی برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کی نئی قسم دریافت ہونے پر کئی دیگر یورپی ملک بھی پریشان ہیں اور انہیں خطرہ ہے کہ نیا وائرس مزید افراد کو موت کے منہ میں دھکیل سکتا ہے۔


ای پیپر