lahore police,fir,against,woman,dha,phase 5,abusing,torturing
21 دسمبر 2020 (00:13) 2020-12-21

لاہور: پوش ایریا میں پولیس اہلکاروں سے بدزبانی کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کیخلاف پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے لاہور کے پوش ایریا ڈیفنس فیز فائیو میں پولیس اہلکاروں سے بد زبانی کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اے ایس پی کینٹ سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ اپنے ایک بیان میں عمر شیخ نے اس موقع پر تحمل کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی اور کہا کہ معاشرے میں پولیس اہلکاروں کو عزت ملنی چاہیے اور خاتون کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

یا د رہے کہ ڈیفنس کے علاقے میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر نشے میں پولیس اہلکاروں کو گالیاں بکیں اور ان پر ہاتھ اٹھایا۔ اس موقع پر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہو گئی اور کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گئی جس پر پاکستانی عوام نے شدید غم و غصہ کا مظاہرہ کیا اور خاتون کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


ای پیپر