دو ٹیسٹ دونوں میں سنچری، عابد علی آتے ہی چھا گئے
کیپشن:   فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر سورس:   
21 دسمبر 2019 (16:42) 2019-12-21

کراچی: اوپننگ بلے باز عابد علی کی شاندار پرفامنس کا سلسلہ جاری، کیریئر کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری جڑی دی، اپنے دونوں ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والے پہلے ٹیسٹ کرکٹر بھی بن گئے۔

اوپننگ بلے باز نے پہلے ٹیسٹ کے بعد دوسرے میں بھی سنچری مکمل کر لی۔ عابد علی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے جبکہ مجموعی طور پر نویں کرکٹر ہیں۔

ان سے پہلے اظہر الدین، بل پونسفورڈ، ڈاگ والٹرز، ایلون کالی چرن، گریگ بیلویٹ، سارو گنگولی، روہت شرما اور جمی نیشم بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عابد علی نے راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری بنا کر ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے کا منفرد ریکارڈ بنایا تھا۔


ای پیپر