فائل فوٹو

پاکستان پر دباﺅ ڈالا یا نہیں؟ سعودی عرب کی اردوان کے بیان کی تردید
21 دسمبر 2019 (13:28) 2019-12-21

ریاض: پاکستان پر کو الالمپور سمٹ میں شرکت کرنے کیلئے دباؤڈالنے کی سعودی عرب نے بھی تردید کردی جبکہ اس سے قبل پاکستانی سفارتخانے نے طیب اردوان کے بیان کو مسترد کردیا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پردباؤ اوردھمکی سے متعلق خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے، کوالالمپورسمٹ میں شرکت کرنے پر پاکستان کو کوئی دھمکی نہیں دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات دھمکی آمیز زبان سے بالاترہیں، دونوں ممالک میں برادرانہ، اعتماد، اورباہمی احترام پرمبنی تعلقات ہیں۔

سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہرمشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا اور رہے گا۔


ای پیپر