Source : Facebook

نواز شریف نیب ریفرنسز کا فیصلہ عدالت میں سنیں گے
21 دسمبر 2018 (23:24) 2018-12-21

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خلاف دائر 2 نیب ریفرنسز کا فیصلہ احتساب عدالت میں سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائےگا،اس حوالے سے جج محمد ارشد ملک نے فیصلہ تحریر کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے نوازشریف کیخلاف نیب کیسز کے فیصلے کے دن پیشی سے متعلق مشاورت کی،اس موقع پر نوازشریف نے پیر 24 دسمبر کو خود احتساب عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ن لیگ کی سینئر قیادت بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوگی جبکہ پارٹی کال نہ ہونے کے باوجود کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد سے یکجہتی کےلئے عدالت جائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز پر فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلے محفوظ کیا ہے۔


ای پیپر