Source : Facebook

نواز شریف نے شہباز شریف کے کان میں کیا کہا ؟
21 دسمبر 2018 (20:40) 2018-12-21

لاہور :زرداری اور نواز شریف کو میثاق جمہوریت یا د آگئی ،ایسا کہنا تھا وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا ۔۔۔

فیاض الحسن چوہان نے بدلتے سیاسی منظر نامے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کے گرد جب گھیرا تنگ ہونے لگا تو انہیں میثاق جمہوریت یا د آگئی ،اب یہ دونوں خود کو بچانے کیلئے ایک دوسرے کے قریب ہو رہے ہیں ،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بلیک میل کر کے این آر ا و مانگنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نوا زشریف نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کے کان میں زرداری سے بچے رہنے کی تلقین کی ہو گی ،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے چھوٹے بھائی کو ایک دفعہ پھر یاد کروایا ہو گا کہ انہی لوگوں نے ہمیں بیچ کر کھا یا تھا لہذا اب ان سے بچ کر رہنا چاہیے ۔

جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے تمام اختیارات ہونے کے باوجود جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے کچھ نہیں کیا، ہم نے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے عملی کام شروع کر دیا ہے۔


ای پیپر