Source : Facebook

نواز شریف ریفرنسز کے فیصلے والے دن کیلئے جج کا انتہائی اہم فیصلہ
21 دسمبر 2018 (20:16) 2018-12-21

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے ایس ایس پی اسلام آباد نے ملاقات کی جس میں 24دسمبر کے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے ایس ایس پی اسلام آباد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں 24دسمبر کے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ 24دسمبر کو کسی غیر متعلقہ شخص کو عدالت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 24دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر فیصلہ سنایا جائے گا۔


ای پیپر