Source :Neo Tv

یونیورسٹی آف سرگودھا لاہور کیمپس کے سربراہ نیب حراست میں جاں بحق
21 دسمبر 2018 (19:18) 2018-12-21

لاہور : یونیورسٹی آف سرگودھا لاہور کیمپس کے سربراہ نیب حراست میں جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق میاں جاویدکو دل کا دورہ پڑنے کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

میاں جاوید کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا جس کے بعد جاں بحق ہونے کی اصل وجہ بھی معلوم ہو سکے گی ،حیران کن طور پر میاں جاوید کو جب ہسپتال منتقل کیا گیا اس وقت بھی ان کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں تھیں اور وہ اسی حالت میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن الزامات میں نیب کی حراست میں زیر تفتیش چیف ایگزیکٹو سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر جاوید انتقال کرگئے ہیں،پروفیسر جاوید پر الزام تھا کہ انہوں نے سرگودھا یونیورسٹی کا لاہور میں غیر قانونی کیمپس بنایا تھا۔


ای پیپر