Source : Facebook

شیریں مزاری نے ساتھی رکن اسمبلی کو دوران اجلاس ڈانٹ پلادی
21 دسمبر 2018 (18:33) 2018-12-21

اسلام آباد: شیریں مزاری اپنے انوکھے سٹائل کی وجہ سے پہلے کی کافی مشہور ہیں ،جس میں خواجہ سعد رفیق کیساتھ ان کا مکالمہ بھی مشہور رہا ،ایسے میں ایک دفعہ پھر شیری مزاری نے پارلیمنٹ اجلاس کے دوران اپنے ساتھی رکن پارلیمنٹ سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کو ڈانٹ پلا دی ۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری کے سوال کا جواب دینے کے دوران شیریں مزاری نے شازیہ شازیہ مری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سن لیں میں آپ کو جواب دے رہی ہوں ، جس پر مسلم لیگ(ن) کے رہنماءمرتضی جاوید عباسی نے اعتراض اٹھایا ۔

اس موقع پر شیریں مزاری نے مرتضی جاوید عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور کہا کہ اب آپ ڈپٹی اسپیکر نہیں ہیں ، آپ چپ کر کے بیٹھیں ، آپ کا کیا کام ، بھول جائیں اب آپ نہیں ہیں ڈپٹی سپیکر، شیریں مزاری نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر مجھے کہہ سکتے ہیں، آپ کا کیا تعلق ہے ، سابقہ ڈپٹی سپیکر کو اپنے عہدے کے خواب آرہے ہیں ۔


ای پیپر