Source : Facebook

بہت شائستگی دکھا دی ،26دسمبر کے بعد وزراءکو بولنے نہیں دینگے :مو لا بخش چانڈیو
21 دسمبر 2018 (18:12) 2018-12-21

کراچی:پیپلزپارٹی کے اہم رہنما مو لا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف کسی قسم کی کرپشن یا منی لانڈرنگ کے حکومت کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ،اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو عوا م کے سامنے لائیں ،ہم نے بہت شائستگی دکھا دی اب 26دسمبر کے بعد وزراءکو بولنے نہیں دینگے ،حکومت کو بتائینگے کہ اپوزیشن کیا ہو تی ہے ۔

وزراءکر کڑی تنقید کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزراءکے پاس کوئی کام کرنے کیلئے نہیں ہے ،وہ صرف میڈیا پر آکر جھوٹ بولتے ہیں ،مشرف کو سلامی اور ہماری جوتیاں اٹھانے والے وزراءسب آزمائے ہوئے ہیں ،جو وعدہ اور خواب ان لوگوں نے عوام کو دکھائے تھے وہ کہاں گئے ،کیا ان کے وعدے اور تبدیلی انڈوں پر آکر رک گئی ہے ،انہوں نے کہا تکبر کی زبان بولنے والوں کو بھگتنا بھی پڑے گا ،روز روز اڈیالہ کی باتیں کرنے والوں کو سوچنا اور سمجھنا چاہیے کہ وہ خود بھی اس میں جا سکتے ہیں ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ ان لوگوں کے پاس کیسے آئی ،ہم نے ضیا کے دس سال بھی گزارے ،اب دیکھ لیں ضیا کہاںہے ؟نواز شریف کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اب میاں صاحب کہتے ہیں کہ ہم اب کھل کر رو بھی نہیں سکتے ہمیں نواز شریف کیساتھ ہمدردی ہے ،زرداری اور فریال تالپور کے کیسز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے دوٹوک اعلان کیا کہ ہم کبھی بھاگیں گے نہیں ،وزراءصرف الزام لگاتے ہیں اورمیڈیا پر آکر انتشار پھیلاتے ہیں ،انہوںنے کہا کہ اگر پارلیمنٹ ،آئین اور جمہوریت کو عزت دی تو حکومت کا احترام کرینگے وگرنہ افرا تفری پھیلی تو ہماری ذمہ دار ی نہ ہو گی ۔


ای پیپر