فوٹو بشکریہ فیس بک

حکومتی وزراء نے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے بیان پر یوٹرن لے لیا
21 دسمبر 2018 (16:06) 2018-12-21

اسلام آباد: حکومتی وزراء نے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے بیان پر یوٹرن لے لیا، وفاقی وزیر شیریں مزاری نے منشیات کے استعمال سے متعلق اعداد و شمار غلط قرار دے دیئے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر شیریں مزاریں نے شہریار آفریدی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔ کہا کہ منشیات لینے والے طلباء کی تعداد 70 فیصد نہیں جبکہ نشے کے استعمال میں 70 فیصد اضافہ ہوا۔ شیریں مزاری نے صنفی امتیاز کے حوالے سے ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں شامل اعداد و شمار کو بھی غلط قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا حکومت خواتین کو برابر کے حقوق دلانے کے لیے مزید اقدامات اٹھا رہی ہے۔


ای پیپر