فوٹو بشکریہ فیس بک

نصیر الدین شاہ بھی بھارت میں انتہا پسندی پر پھٹ پڑے
21 دسمبر 2018 (14:26) 2018-12-21

نیو دہلی: بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ بھی بھارت میں انتہا پسندی پر پھٹ پڑے۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسندی کا زہر پھیل چکا ہے۔ جسے اب قابو کرنا مشکل ہے۔ ہم دیکھ چکے ہیں بھارت میں گائے کے کاٹنے پر تو ایکشن ہوتا ہے مگر ایک انسان قتل کر دیا جائے تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ آج کے بھارت میں بچوں کے لیے ڈر محسوس ہوتا ہے۔ اگر کسی ہجوم نے میرے بچوں سے پوچھا کہ تم ہندو ہو یا مسلمان، تو وہ کیا کریں گے۔


ای پیپر