فوٹو بشکریہ فیس بک

شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب
21 دسمبر 2018 (11:31) 2018-12-21

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے شہباز شریف کا نام تجویز کیا۔ مشاہد حسین سید اور تحریک انصاف کے عامر ڈوگر نے شہباز شریف کے نام کی تائید کی۔ نومنتخب چیئرمین شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا با ضابطہ اجلاس جاری۔

واضح رہے کہ حکومت نے شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر اتفاق کیا تھا۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی بنے گی۔ اس کمیٹی کے سربراہ کا تعلق تحریک انصاف سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کو چلانا ہے مجبوریاں نہیں ہوتیں روایت کو تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی مانا ہے۔


ای پیپر