ڈنمارک میں ایک اور مسلم مخالف بل منظور کر لیا گیا
21 دسمبر 2018 (10:34) 2018-12-21

ڈنمارک میں ایک اور مسلم مخالف بل منظور کر لیا گیا۔ شہریت حاصل کرنے والوں کو تقریب میں حکام سے ہاتھ ملانا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے والوں کو تقریب میں حکام سے ہاتھ ملانا ہوگا۔ ہاتھ نہ ملانے والوں کو ڈنمارک کی شہریت نہیں ملے گی۔ حکومتی فیصلے کو مئیرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک میں چہرہ چھپانے پر پابندی کا قانون پہلے ہی نافذ العمل ہے۔ جس کی پاداش میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔


ای پیپر