فوٹو بشکریہ فیس بک

جناح ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت، حکومت کیلئے بڑا امتحان
21 دسمبر 2018 (10:13) 2018-12-21

لاہور میں جناح ہسپتال کے گرلز ہاسٹل میں لیڈی ڈاکٹر کی پراسرار ہلاکت، جاں بحق خاتون اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی۔

لاہور کے جناح ہسپتال کے گرلز ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر عروشہ نورین اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے بظاہر خو دکشی کی، تاہم تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔ جاں بحق خاتون کے اہلخانہ گجرات سے لاہور پہنچ گئے، والدین کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار۔

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پراسرار ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔


ای پیپر