فوٹو بشکریہ فیس بک

آصف زرداری، فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع
21 دسمبر 2018 (09:46) 2018-12-21

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی بینکنگ کورٹ کراچی میں سماعت ہوئی جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعد ہی متعلقہ ادارے کارروائی کرینگے۔ عبوری ضمانت نہ ملنے پر دونوں رہنماوں کو گرفتار کیا جاسکتا تھا۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور فریال تالپور کی پیشی کے وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔ اس موقع پر بیکنگ کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے جیالوں کی احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش میں عدالت کے گیٹ پر دھکم پیل بھی ہوئی۔


ای پیپر