امریکا نے افغانستان سے آدھی فوج نکالنے کا اعلان کر دیا
21 دسمبر 2018 (09:26) 2018-12-21

کابل: افغان امن میں بڑی پیش رفت، امریکا نے افغانستان سے آدھی فوج نکالنے کا اعلان کر دیا۔

فوجیوں کو نکالنے کے لیے منصوبہ بندی کی جار ہی ہے۔ تاحال افغانستان میں امریکا کے 14 ہزار فوجی تعینات ہیں، جو کم ہو کر 7 ہزار رہ جائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فوج کے انخلاء کا فیصلہ شام میں امریکی فوجیوں کی واپسی کے ساتھ ہی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی افغانستان میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


ای پیپر