پیپلزپارٹی میں بڑی تبدیلیاں ،بلاول بھٹو ،زرداری ،اہم فیصلے 
21 اگست 2020 (18:11) 2020-08-21

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائعکا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی تنظیم نو مرحلہ وار ہوگی۔

پہلے مرحلے میں مرکز اور پنجاب کی سطح پر تنظیم نو ہوگی، ذرایع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پارلیمنٹیرینز کے مرکزی عہدوں پر اہم تبدیلیوں کا امکان ہے، پارٹی کے نائب صدر اور سیکریٹری جنرل سمیت اہم عہدوں کے لیے نئے نام طلب کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شمالی پنجاب کے صدر کے لیے نئے نام طلب کیے گئے ہیں، بلاول بھٹو اور ان کے والد آصف زرداری نے تحریری طور پر تجاویز مانگی ہیں، اس سلسلے میں سی ای سی ارکان کو نئے نام اور سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


ای پیپر