اسامہ بن لادن کو مارنے والے امریکی بڑی مشکل میں پھنس گئے 
21 اگست 2020 (17:12) 2020-08-21

امریکہ: اسامہ بن لادن کو مارنے والے امریکی سیلز رابرٹ اونیل مشکل میں پھنس گئے،بغیر ماسک کے سیلفی اپلوڈ کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو مارنے والے 44 سالہ امریکی نیوی سیلز رابرٹ اونیل کو بغیر ماسک پہنے طیارے میں سیلفی بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپلوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

ائیر لائن کی جانب سے رابرٹ اونیل پر پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔ماسک پہننے کے مخالف رابرٹ اونیل نے اپنے فضائی سفر کے دوران طیارے میں بیٹھ کر بغیر ماسک کے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ماسک نہیں پہنوں گا کیونکہ میں بیوقوف نہیں۔

امریکی ائیر لائن ڈیلٹا کا کہنا ہے کہ انہیں علم ہے کہ رابرٹ اونیل نے پالیسی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے،رابرٹ اونیل پر آئندہ ائیر لائن سے فضائی سفر کرنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔


ای پیپر