ڈاکٹر ماہا علی کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ،سنسنی خیز انکشافات 
21 اگست 2020 (17:09) 2020-08-21

کراچی: کراچی میں خودکشی کرنے والی فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا علی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نائن ایم ایم پستول سے گولی قریب سے چلائی گئی،میگزین میں 3 گولیاں تھیں جن میں سے ایک چلی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ خودکشی میں استعمال ہونے والا اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے جس کے متعلق معلومت لی جا رہی ہیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ ڈاکٹر ماہا کا نہیں، ڈاکٹر کے دوستوں سے بھی معلومات لی جا رہی ہیں اور موبائل فون کا ڈیٹا بھی لیا جائے گا۔تاہم ڈاکٹر ماہا علی نے کس کے پستول سے اپنی جان لی،یہ معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔پولیس نے پستول کی ملکیت معلوم کرنے کے لیے سپیشل برانچ کو خط لکھ دیا ہے۔

اہلخانہ تدفین کے لیے میر پور خاص گئے ہیں تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا ہے۔


ای پیپر