پاکستان دہشتگردوں کیخلاف اب تک کا سب سے بڑا ایکشن 
21 اگست 2020 (16:55) 2020-08-21

اسلام آباد: پاکستان نے 88 سے زائد دہشتگرد تنظیموں ،عناصر پر پابندی عائد کردی، کالعدم تنظیموں اور منسلک افراد پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، ان عناصر کی منقولہ غیرمنقولہ جائیدادیں ضبط ، ہتھیاروں کے حصول سمیت سفری پابندیاں عائد کردی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے دہشتگردوں کیخلاف بڑا قدام اٹھا لیا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے دہشتگرد قرار دی گئی کالعدم تنظیموں اور افراد پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔کالعدم اور شدت پسند تنظیموں طالبان، داعش، دیگرسے منسلک افراد کے اثاثے اور جائیدادیں فوری ضبط یا منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد پرہتھیاروں کے حصول پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب 18اگست سے کالعدم تنظیموں سے متعلق نوٹیفکیشن کا بھی اجراء کردیا گیا ہے۔


ای پیپر