حمزہ علی عباسی کی نیمل خاور سے شادی کی خبریں
21 اگست 2019 (20:28) 2019-08-21

کراچی : سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی ابھرتی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی کی خبروں نے ہلچل مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق اداکار حمزہ اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ دونوں کا ولیمہ 26 تاریخ کوہوگا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ورنہ میں نظر آئی تھیں جب کہ ان دنوں وہ ڈراما سیریل انا میں ازا کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ نیمل مصور بھی ہیں۔ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی آرٹ ایگزیبیشن میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔


ای پیپر