پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری کردیاگیا
21 اگست 2019 (19:31) 2019-08-21

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری کر دیا۔قومی کرکٹ ٹیم 30 جولائی سے 2 ستمبر 2020 تک جاری رہنے والے دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دورے میں شامل ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔اس سے قبل قومی ٹیم کی سری لنکا، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پاکستان ، انگلینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز لارڈز کے تاریخی گراو¿نڈ میں ٹیسٹ میچ سے کرے گا، جہاں قومی ٹیم کو گزشتہ 2 مقابلوں میں میزبان ٹیم پر سبقت حاصل ہے۔

پی سی بی کے بیان میں کہا گیا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوئنٹی میچز قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں معاون ثابت ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کہا کہ 'دورہ انگلینڈ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کی قابلیت اور مہارت کا کڑا امتحان ہوتا ہے۔

امید ہے سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ فارمیٹ میں بہتری لانے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔'ان کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ چار سالوں میں تیسری دوطرفہ سیریز کا انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔


ای پیپر