گرین لینڈ برائے فروخت نہیں: ڈنمارک کا ٹرمپ کو جواب
21 اگست 2019 (18:41) 2019-08-21

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین لینڈ برائے فروخت نہیں ہے، امید ہے یہ پیشکش سنجیدہ نہیں ہوگی، دوسری جانب امریکی صدر پیشکش ٹھکرانے پر برا مان گئے اور کہا کہ وزیراعظم ڈنمارک نے گرین لینڈ کا جزیرہ بیچنے میں دلچسپی نہیں لی اسلئے دورہ ملتوی کر رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین لینڈ برائے فروخت نہیں ہے، جس پر امریکی صدر برا مان گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے جزیرے گرین لینڈ کو خریدنے کی پیشکش کی گئی جس پر ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن نے کہا کہ جزیرہ بکائو مال نہیں ہے۔

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈریکسن نے امریکی صدر کو مزید کہا کہ امید ہے یہ پیشکش سنجیدہ نہیں ہوگی۔تاہم امریکی صدر اپنے بیان پرقائم رہے اور اب ردعمل کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ ڈنمارک ملتوی کردیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ دورہ اس لیے ملتوی کررہے ہیں کہ ڈنمارک کی وزیراعظم نے گرین لینڈ کا جزیرہ بیچنے میں دلچسپی نہیں لی۔


ای پیپر