نیوزی لینڈ ہم میں جنس پرست خواتین کے گھر پہلے بچے کی آمد
21 اگست 2019 (18:21) 2019-08-21

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ایمی سیترتھ ویٹ اور ان کی ہم جنس پرست جیون ساتھی لیا تاہوہو نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق کیوی کپتان نے ٹویٹر پر اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ وہ اگلے برس کے آغاز میں اپنی ہم جنس پرست جیون ساتھی کے ساتھ پہلے بچے کی ماں بن جائیں گی۔ان دونوں کی منگنی 2014میں جبکہ شادی سنہ 2017میں ہوئی تھی۔کیوی کپتان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی جیون ساتھی لیا تاہوہو نے لکھا کہ اور پھر ہم 3ہوجائیں گے۔

نیوزی لینڈ میں 17اگست 2013کو ہاس آف ریپریزینٹیٹیو میں ایک بل پیش کیا گیا تھا جس کی حمایت میں 77اور مخالفت میں 44ووٹ ڈالے گئے تھے جس کے بعد وہاں ہم جنس پرستوں کو شادی کرنے کی اجازت مل گئی اور یہ قانون 19اگست 2013کو منظور ہوا۔واضح رہے کیوی کپتان نے اب تک 119ون ڈے اور 99ٹی ٹوینٹی میچز میں ٹیم کی نمائندگی کی ہے جبکہ ان کی ہم جنس پرست ساتھی لیا تاہوہو نے نیوزی لینڈ کیلئے 66ون ڈے اور 50ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں۔


ای پیپر