شاہ محمود قریشی کا آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
21 اگست 2019 (17:45) 2019-08-21

اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ مارسل آمون تاانو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی گھمبیر صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان، آئیوری کوسٹ کو مغربی افریقہ کا اہم ملک سمجھتا ہے ،مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمیں بھارت کے ان یکطرفہ اقدامات کے بعد ایک نیا انسانی المیہ رونما ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس صورتحال میں آئیوری کوسٹ ، سیکورٹی کونسل کا ممبر ہونے کے ناطے، انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوں کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے۔

آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، سکیورٹی کونسل کے رکن ہونے کے ناطے اپنے تعاون عندیہ دیا۔


ای پیپر