فوٹو بشکریہ سوشل میڈٰیا

ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی مچھر سے متاثرین کی تعداد 2 ہزار ہو گئی
21 اگست 2019 (14:15) 2019-08-21

لاہور: ڈینگی نے ایک بار پھر یلغار کر دی، کراچی، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں ڈینگی مچھر سے متاثرین کی تعداد دو ہزار سے زائد ہوگئی۔

کراچی میں رواں سال ڈینگی سے گیارہ سو افراد متاثر ہوئے۔ 20 دن میں تعداد 186 ہوگئی، گزشتہ دنوں ڈینگی سے طلحہ نامی شخص جان بحق ہوا، جس سے ڈینگی سے اموات 6 ہوگئیں۔

پشاور میں بھی ڈینگی مچھر نے پنجے گاڑ لئے۔ مریضوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی، بڈھ بیر بنیادی مرکز صحت میں 500 سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ درجنوں مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شہری خوف میں مبتلا ہیں۔ متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بن گئے۔

ادھر راولپنڈی میں بھی ڈینگی مچھر ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ ہولی فیملی ، بے نظیر بھٹو ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 124 تک پہنچ گئی۔

انسداد ڈینگی سیل سندھ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مطابق

مچھر سے بچاؤ کیلئے گھر، گلی اور محلے میں پانی جمع نہ ہونے دیں، بالائی اور زیر زمین ٹینک کو صاف رکھیں۔ طلوع اور غروب آفتاب کے وقت پر خاص احتیاطی تدابیر اپنائیں۔


ای پیپر