فوٹو بشکریہ فیس بک

میئر کراچی وسیم اختر کو پکڑا جائے بہت پیسہ نکلے گا: مصطفیٰ کمال
21 اگست 2019 (13:18) 2019-08-21

کراچی : پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر کو پکڑا جائے بہت پیسہ نکلے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ذرا سی بارش ہوتی ہے اور لوگ مر جاتے ہیں، 2 ہفتے گزر جانے کے باوجود گھروں سے پانی نہیں نکالا جا سکا، وسیم اختر کراچی کی بربادی کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات نہیں کیے، مصطفیٰ کمال نے کہا بچے اسہال اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، ساری ذمہ داری میئر اور ضلعی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔


ای پیپر