فوٹو بشکریہ فیس بک

فرانس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا
21 اگست 2019 (12:42) 2019-08-21

اسلام آباد: فرانسیسی وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کی سفارتی سطح پر ایک اور کامیابی، فرانس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایو لودریان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاک بھارت تنازع مذاکرات کے ذریعے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کسی تیسرے فریق کی مداخلت کے بغیر ہی مسئلہ کشمیر بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔


ای پیپر