Image Source: Hassan Ali Twitter Account

حسن علی اور بھارتی لڑکی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
21 اگست 2019 (12:09) 2019-08-21

دبئی: کرکٹر حسن علی نے بھارتی لڑکی کو جیون ساتھی بنا لیا، حسن علی کا دبئی کے مقامی ہوٹل میں نکاح ہو گیا۔

حسن علی اور بھارتی لڑکی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ نکاح کی تقریب دوبئی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، جس میں خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی جبکہ کرکٹرز میں صرف شاداب خان شریک ہوئے۔

نکاح کے موقع پر حسن علی سیاہ رنگ کی شیروانی جبکہ بھارتی بھابھی نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑہ زیب تن کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ حسن علی کے ولیمے کی مختصر تقریب آج دوبئی میں ہو گی، جبکہ شاہانہ ولیمے کیلئے کرکٹرز کے فری ہونے کا انتظار ہے۔


ای پیپر