فوٹو بشکریہ فیس بک

ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ پیشکش دنیا کی کشمیر پر تشویش عیاں کرتی ہے: فواد چودھری
21 اگست 2019 (11:32) 2019-08-21

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی دوبارہ پیشکش دنیا کی کشمیر پر تشویش عیاں کرتی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں ان کا کہا تھا کہ نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے، دنیا نے مودی کے فسطائی ہتھکنڈے اور آر ایس ایس کے نازی فلسفہ کو مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر ثالثی کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں بولے وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں ملاقات ہوئی جبکہ بھارتی وزیر اعظم سے اس ہفتے فرانس میں ملاقات کے دوران کشمیر پر بات کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مقبوضہ وادی میں صورتحال تباہ کن ہے۔ کشمیر پیچیدہ مسئلہ ہے لیکن بات چیت ضروری ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے امریکی صدر کو بھارتی وزیر اعظم سے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو کہا۔


ای پیپر