فوٹو بشکریہ فیس بک

کشمیر پر ثالثی کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کروں گا: امریکی صدر
21 اگست 2019 (11:19) 2019-08-21

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش، کہا کشمیر پر ثالثی کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں بولے وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں ملاقات ہوئی جبکہ بھارتی وزیر اعظم سے اس ہفتے فرانس میں ملاقات کے دوران کشمیر پر بات کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مقبوضہ وادی میں صورتحال تباہ کن ہے۔ کشمیر پیچیدہ مسئلہ ہے لیکن بات چیت ضروری ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے امریکی صدر کو بھارتی وزیر اعظم سے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو کہا۔


ای پیپر