Source : Yahoo

 وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی بشریٰ بی بی کی تازہ تصاویر سامنے آگئیں
21 اگست 2018 (23:10) 2018-08-21

اسلام آبادنومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، خان نے اپنے کیرئیر میں بہت سی مشکلات دیکھیں اور ہمیشہ ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، عمران خان بذات خود اپنی تقاریر میں اپنے جلسوں میں اپنی زندگی سے متعلق اہم باتیں بیان کرتے رہے ہیں جن میں ایک باﺅلر بننے سے لے کر کپتان ،اور پھر ورلڈ کپ جیتنا شامل ہیں ،ان ارادے کتنے پختہ رہے ہیں یہ سب جانتے ہیں ۔

عمران خان نے اپنی پہلی اہلیہ جمائما سے متعلق بہت ہی اہم فیصلہ بڑی دلیری سے کیا اور اس پر ثابت قدم بھی رہے اس کے بعد ریحام اور اب بشریٰ بی بی جیسی خاتون کیساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ۔بشریٰ بی بی پہلے دن سے ہی باحیا اور با پردہ خاتون نظر آئیں ہیں ،میڈیا کی آنکھ پہلے دن سے ہی تصاویر حاصل کرنے کی کوشش کر تا رہا لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی حاسل نہ ہو ئی لیکن اب میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم سے چند ایک تصاویر سامنے آئی ہیں ۔


نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی جہاں 22سالہ جدو جہد نے آج انہیں یہ اعزاز بخشا ہے وہاں ہی ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جن سے وزیراعظم عمران خان مختلف معاملات میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔میڈ یا میں سامنے آنے والے مختلف تبصروں یہ بھی کہا گیا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کو وزیراعظم بنانے کے لیے عملیات بھی کرتی رہی ہیں۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کی بہت سی غلط عادتوں کو بھی ختم کروانے میں قلیدی کردار ادا کیا۔

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد اب بشریٰ بی بی کی تازہ تصا ویر سامنے آئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر وزیراعظم ہاوس میں آنے کے بعد لی گئی ہیں۔

اس سے قبل بھی بشریٰ بی بی کی عمران خان کے ساتھ بنی گالا میں لی گئی ایک تصویر بہت وائرل ہوئی تھی۔


ای پیپر