Source : Yahoo

عید کے موقع پر موسم کی دلچسپ صورتحال
21 اگست 2018 (22:01) 2018-08-21

لاہور: محکمہ موسمیات نے عیدکی چھٹیوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان بھر میں مسلمان عید الاضحی منائیں گے اور جانوروں کی قربانی کریں گے۔تاہم اب پاکستانیوں کی عید کا مزا دوبالا ہو جائے گا کیونکہ محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب مون سون ہوائیں ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں۔بارشوں کا جاری یہ سلسلہ بالائی علاقوں میں ویک اینڈ تک رہےگا،مون سون بارشوں میں جمعہ سےمزید اضافہ ہوگا۔جب کہ بدھ، جمعرات کواسلام آباداورکشمیرمیں بھی بارش کا امکان ہے۔بدھ،جمعرات کوراولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔


ای پیپر