Source : Yahoo

سردار عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی تونسہ شریف میں تبدیلی آ گئی
21 اگست 2018 (21:37) 2018-08-21

لاہور: سردار عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی تونسہ شریف میں تبدیلی آ گئی ہے جہاں بجلی آئے نہ آئے مگر ہیلی کاپٹر ضرور آئے گا اور اس مقصد کیلئے تین ہیلی پیڈز بھی تیار کر دئیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سردار عثمان بزدار جلد ہی اپنے آبائی گآں بارتھی کا دورہ کریں گے اور انکشاف ہوا ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر پر تونسہ شریف جائیں گے جہاں تین مختلف علاقوں میں ہیلی پیڈز بھی تیار کر لئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار تونسہ شریف کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اپنے آبائی گآں بارتھی جائیں گے جہاں عزیز و اقارب اور دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار اپنے آبائی گھر میں دنبے کی قربانی کرنے کے علاوہ شاہ سلیمان کے دربار پر حاضری بھی دیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ سردار عثمان بزدار عید الاضحی لاہور میں منائیں گے اور نماز عید لاہور میں ادا کرنے کے علاوہ قربانی بھی لاہور میں کریں گے تاہم اب یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے آبائی گآں بارتھی میں بھی دنبے کی قربانی کریں گے۔


ای پیپر