تمام لوگ میرے بیٹے کے پیچھے پڑ گئے ہیں: بیگم شریف
21 اگست 2018 (19:16) 2018-08-21


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شریف نے کہا ہے کہ تمام لوگ ان کے بیٹے نواز شریف کے پیچھے پڑ گئے ہیں حالانکہ نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی۔

ایک انٹرویو میں بیگم شریف نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے نواز شریف کو کبھی باہر سے کھانا نہیں کھانے دیا۔ ساری زندگی انہوں نے گھر کا کھانا کھایا ہے اور عیدالاضحی پر بھی ان کے لئے گھر سے کھانا پکا کر جیل بھیجا جائے گا۔ انہوں نے اپیل کی کہ ان کے بے گناہ صاحبزادے نواز شریف ان کی پوتی مریم نواز اور داماد کپٹن (ر) صفدر کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔


ای پیپر