دوران حج میدان عرفات میں خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

21 اگست 2018 (19:04)

عرفات :سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں وقوف کے وقت ایک اردنی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔


تفصیلات کے مطابق ایک اردنی حاجن کو زچگی کی تکلیف شروع ہونے کے بعد جبل الرحمت کے اسپتال لایا گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کی طرف سے ماں اور بچے کو ہرممکن طبی سہولت مہیا کی گئی ہے اور دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔ والد نے بیٹے کا نام جبل الرحمت اسپتال کے ڈائریکٹر کی نسبت سے ’وضاح‘ رکھا ہے۔

مزیدخبریں