جسٹس (ر) افضل حیدر نے پی سی بی کے قائمقام چیئر مین کا عہدہ سنبھال لیا
21 اگست 2018 (18:32) 2018-08-21

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے متعفی ہونے کے بعد جسٹس ( ر ) افضل حیدر نے پی سی بی کے قائمقام چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔


انہوں نے پی سی بی کے مستقل چیئرمین کے انتخاب کے شیڈول کے اعلان کیلئے 24 اگست کو گورنگ باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جس میں پی سی بی کے قائمقام چیئر میں افضل حیدر مستقل چیئرمین کے انتخاب کیلئے تاریخ کا اعلان کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیس ی بی کو گورننگ باڈی احسان مانی کو پی سی بی کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرنے کی کوشش کرے گی۔


مزید برآں وزیر اعظم عمران خان نے احسان مانی کو پی سی بی گورننگ بورڈ میں حکومتی رکن نامزد کر دیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی سی بی کا مستقل چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پی سی بی میں وسیع پیمانوں پر ردوعمل کا خیال ہے۔


ای پیپر