Source : Yahoo

صدارتی امیدوار کو شخصیت دے سکتے ہیں :رانا ثنا ءاللہ
21 اگست 2018 (17:52) 2018-08-21

لاہور :تحریک انصاف کی سیاست اور حکومت دونوں پر اس وقت ہر کسی کی نظر ہے عمران خان کے پہلے دن کے خطاب کے بعد مخالفین ان کے اس رویے بہت تنقیدی نظروں سے دیکھ رہے ہیں ایسے میں پارلیمنٹ کے اندر خطاب میں مخالفین کی نعرے بازی نے عمران خان کو اپوزیشن کا احساس بھی دلا یا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا آغاز انتقامی سیاست سے ہوا ہے،نوازشریف ،مریم نواز انتقام کے قیدی جبکہ حنیف عباسی ضمیر اور انتقام دونوں کے قیدی ہیں۔

ماڈل ٹاﺅن میں شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا بریفننگ میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ صدارتی امیدوار کا فیصلہ کرنے کےلیے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس عید کے بعد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فارورڈ بلاک بنایا گیا تو اسمبلیاں نہیں چلنے دیں گے، صدارتی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار لایا جائے یا متحدہ اپوزیشن سے، اختیار پارٹی قیادت کو دیدیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ اسی سے زائد عوامی نمائندوں کے پاس خلائی مخلوق کا مینڈیٹ ہے، اگر اپوزیشن اتحاد کرلے تو حکومتی صدارتی امیدوار کو شکست دی جاسکتی ہے۔


ای پیپر