فوٹوبشکریہ فیس بک

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی
21 اگست 2018 (16:28) 2018-08-21

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی، فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران آرمی چیف نے پاکستان میں امن اور ملکی ترقی کیلئے دعا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی سے متاثر افراد کے عالمی دن پر آرمی چیف نے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی ناسور ہے، انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، دشمن قوتوں کی پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے کی کوششیں ناکام ہوچکیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کی ناکامی کی وجہ ہمارا قومی عزم ہے، پاکستان 2 دہائیوں سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا کر رہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے بہادری سے دہشتگردی کا سامنا کیا، پاک فوج اور عوام نے مل کر دہشتگردی کو شکست دی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی سے متاثر باہمت افراد کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، آرمی چیف نے دہشتگردی سے متاثر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کیساتھ بھی اظہار یکجہتی کیا۔

آرمی چیف نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، مشترکہ عزم سے دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے ، دیر پا امن و استحکام کیلئے تمام فورسز کی حمایت کرتے ہیں۔


ای پیپر