فوٹوبشکریہ فیس بک

عمران خان نماز عید وزیراعظم ہاؤس میں ادا کریں گے
21 اگست 2018 (16:00) 2018-08-21

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عید الاضحیٰ اسلام آباد میں منانے کا فیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان عید الاضحیٰ کی چھٹیاں وزیراعظم کالونی میں گزاریں گے جبکہ عمران خان نماز عید بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہی ادا کریں گے اور عمران خان عید کی تعطیلات کے دوران دفتری امور بھی سرانجام دیں گے ۔

وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں شامل وزیروں کی بھی چھٹیاں بند کر دیں ہیں۔

 


ای پیپر