بلوچستان کے تمام سکولوں میں 21 سے 24 اگست تک چھٹیوں کا اعلان

21 اگست 2018 (15:42)

کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے سندھ حکومت کی طرح تمام سرکاری سکولوں میں 21  سے لیکر 24 اگست تک چار چھٹیاں دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں 21 اگست سے لیکر 24 اگست تک چار چھٹیوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

شہریوں کے مطابق سکولوں میں چھٹیوں کے اعلان کے بعد صوبہ بھر کے بچوں کی عیدالاضحی پر خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی۔

 

 

 

 

مزیدخبریں